فیسٹیول میں شرکت کی شرائط
آثار کے ارسال کی شرائط
ارسال کی جانے والی کتابیں 1400 سے 1403سالوں (21مارچ2022سے20 مارچ 2025 تک ) میں اور کم سے کم 32 صفحات پر مشتمل رسمی ور پر منتشر ہوئی ہوں۔
ترجمہ شدہ آثار کی حمایت کے سلسلے میں فارسی زبان سے دوسری زبانوں میں ترجمہ کو خصوصی اہمیت حاصل ہوگی ۔
ارسال شدہ آثار مختلف صورتوں (تالیف و تصنیف، ترجمہ، ادبی نثر، شعر، اسٹوری، کہانی، ناول، ڈیجیٹل کتاب وغیرہ) میں قبول کیے جائیں گے ۔
ہر شرکت کرنے والا اپنے اثر کے تین نسخے فسٹیول ہیڈ آفس کو ارسال کرے۔
ارسال شدہ آثار کو واپس نہیں کیا جائے گا۔
ارسال شدہ آثار خود صاحب اثر مؤلف ، مصنف، مترجم ، مصحح ، شاعر وغیرہ یا ناشر کی رف سے ارسال ہوں۔
ایک شخص اپنے متعدد آثار ارسال کرسکتا ہے۔
آٹھ محور میں سے ہر ایک منتخب اثر پرنفیس جوائز و انعامات اور ایوارڈ ، فیسٹیول کا آرٹ مجسمہ ، تقدیر نامہ کے فریم سے نوازا جائے گا۔
فیسٹیول میں ایک قابل افتخار منتخب اثر پر " نشان رضوی" اعطاء کیا جائے گا۔
ارسال شدہ آثار کی تشخیص اور انتخاب میں سماجی استقبال اور علمی معیار تاثیر گذار رہے گا۔