فیسٹیول کے حصے
فیسٹیول کے حصے اور موضوعات
کتاب سال رضوی کے بین الاقوامی فیسٹیول کے اصلی حصے (آٹھ موضوعات) فرعی آٹھ موضوعات اور بین الاقوامی ، کتاب رضوی کے خادمین اور خصوصی حصے اور موضوعات مندرجہ ذیل ہیں :
اصلی حصے
رضوی معارف اور سیرت
فیسٹیول کا یہ حصہ مندرجہ ذیل آٹھ محور پر موقوف ہے کہ ہر ایک محور میں دو اثر "منتخب اثر" اور " اثرقابل قدر" کے عنوان سے انتخاب کیے جائیں گے ۔
حديث و رجال
اخلاق، تعلیمی اور تربیتی علوم
فقه و حقوق
فلسفه و کلام
نفسیاتی مہارت
سماجی علوم
سیره ، تاریخ و بشریات
طب الرضا ـ عليه السلام ـ طب قديم و جديد نقطہ نظر کے ساتھ
فیسٹیول کے اصلی حصے میں رضوی معارف اور سیرت سے متعلق آثار پیش کیے جائیں گے۔اصلی حصے میں بہترین اثر پر خصوصی ایوارڈ آٹھ سونے کے سکے (8سکہ بہار آزادی) کے ساتھ ساتھ فیسٹیول کا آرٹ مجسمہ ، تقدیر نامہ کے فریم سے نوازا جائے گا۔
اسی طرح اس حصے میں منتخب آثار پر تین سونے کے سکے (3سکہ بہار آزادی) کے ساتھ ساتھ فیسٹیول کا آرٹ مجسمہ ، تقدیر نامہ کے فریم سے نوازا جائے گا۔
فرعی حصے
فیسٹیول کے اس حصے کے بھی آٹھ محورہیں کہ ہر ایک محور میں دو اثر "منتخب اثر" اور " اثرقابل قدر" کے عنوان سے انتخاب کیے جائیں گے ۔
حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے اہل خانہ(والدین، بھائی، بہنیں، ازواج اور فرزند)
حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے اصحاب
روضہ منورہ اور مقامات مقدسہ
مشہد الرضا
مشاہیر رضوی (رضوی مشہورچیزیں)
رضوی زیارت کے عنوان سے کتاب ،آرٹ ، پروجکیٹ ، ڈیزائننگ وغیرہ
رضوی تمغے اور نفائس
رضوی موقوفات
فیسٹیول کے اس حصے میں بھی مذکورہ آٹھ محور میں سے کہ ہر ایک محور سے دو اثر انتخاب کیے جائیں گے ۔ اور ہر ایک کو تین سونے کے سکے (3سکہ بہار آزادی) کے ساتھ ساتھ فیسٹیول کا آرٹ مجسمہ ، تقدیر نامہ کے فریم سے نوازا جائے گا۔
بین الاقوامی حصے
بین الاقوامی امور میں غیرملکی پبلیشرزکے دنیا کی زندہ اور زیادہ بولی جانے والی زبانوں میں فیسٹیول سے مربوط آثار کو شامل کیا جائے گا۔
اس حصے میں منتخب اثر پر نقدی انعام(2000یورو) کے ساتھ ساتھ فیسٹیول کا آرٹ مجسمہ ، تقدیر نامہ کے فریم سے نوازا جائے گا۔
کتاب رضوی کے خادمین سیکشن
آثار کے تخلیق کرنے والے (مصنف، مؤلف، مترجم اور مصحح) کتاب ڈیزائنر اور پبلیشرز کہ جو فیسٹیول میں تین سال مسلسل زیادہ سے زیادہ رضوی آثار کی نشرو اشاعت میں مشغول رہے ہوں ان کو خادم کتاب رضوی کے عنوان سے انتخاب کیا جائے گا۔ اور ان میں سے ہر ایک کو تین سونے کے سکے (3سکہ بہار آزادی) کے ساتھ ساتھ فیسٹیول کا آرٹ مجسمہ ، تقدیر نامہ کے فریم سے نوازا جائے گا۔
تبصرہ : کتاب رضوی کے خادمین میں شرکت کے لیے ہر صاحب اثر کو کم سے کم تین اثر یا آٹھ جلدوں پر مشتمل ایک اثر ، کتاب ڈیزائنر کے لیے پانچ آثار یا آٹھ جلدوں میں مشتمل ایک اثر ، پبلیشر کے لیے آٹھ آثار یا 12 جلدوں مشتمل ایک اثر کا حامل ہونا ضروری ہے ۔
خصوصی سیکشن
کتاب سال رضوی کے انٹرنیشنل فیسٹیول کا خصوصی سیکشن دو حصوں پر مشتمل ہے :
پہلا حصہ: اس حصے میں حضرت امام علی رضا علیہ السلام پانچویں عالمی کانگریس کے ساتھ تعاون کے سلسلے میں " حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے تہذیب و تمدنی افکار ؛ عدالت سب کے لیے ظلم کسی پر نہیں "کے نعرے اور شعار پر منتشر ہونے والی بہترین کتاب کو ایوارڈ سےنوازا جائے گا ۔
اس حصے میں منتخب ہونے والے اثر پر 5 سونے کے سکے (5سکہ بہار آزادی ) کے ساتھ ساتھ فیسٹیول کا آرٹ مجسمہ ، تقدیر نامہ کے فریم سے (کانگریس سکریٹریٹ کی شرکت کے ساتھ)نوازا جائے گا۔
دوسرا حصہ : اس حصے میں رضوی معارف یا زیارت کے میدان میں بچوں یا نوجوانوں کے لیے اخلاقی، تاریخی اورعرفانی تعلیمات ( شعر ، کہانیاں، فلمی اسٹوری ، لمبی داستانیں، چھوٹی کہانیاں، لطیفے، لوریاں )وغیرہ آثار پر انتخاب کیا جائے گا۔
اس حصے میں منتخب ہونے والے اثر پر 5 سونے کے سکے (سکہ بہار آزادی ) کے ساتھ ساتھ فیسٹیول کا آرٹ مجسمہ ، تقدیر نامہ کے فریم سے نوازا جائے گا۔