آستان قدس رضوی کی لائبریریز، عجائب گھر اور دستاویز کا ادارہ
رضوی بین الاقوامی کتاب فیسٹیول

چودھواں فیسٹیول

2024/11/01
چودھواں فیسٹیولچودھواں فیسٹیول

اہداف
  رضوی ثقافت کی نشر و اشاعت اور ترویج
  حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی مختلف جہات و ابعاد کے لحاظ سے شخصیت، زندگی اور سیرت سے مربوط علمی، تحقیقی، ادبی اور فنکارانہ سرگرمیوں کی توسیع
  رضوی ثقافت  کے میدان میں علمی ، ثقافتی فنکارانہ برترین  و بہترین آثار کی تخلیق  کرنے والوں کا تعارف اور ان کی حمایت و تجلیل و تکریم

فیسٹیول کے حصے اور موضوعات
کتاب سال رضوی کے بین الاقوامی فیسٹیول کے اصلی حصے (آٹھ موضوعات) فرعی آٹھ موضوعات اور بین الاقوامی ، کتاب رضوی کے خادمین اور خصوصی  حصے اور موضوعات مندرجہ ذیل ہیں :

اصلی حصے 
رضوی معارف اور سیرت
فیسٹیول کا یہ حصہ مندرجہ ذیل آٹھ محور پر موقوف ہے کہ ہر ایک محور میں دو اثر "منتخب اثر" اور " اثرقابل قدر" کے عنوان سے انتخاب کیے جائیں گے ۔
  حديث و رجال
  اخلاق،  تعلیمی اور تربیتی علوم 
  فقه و حقوق
  فلسفه و کلام 
  نفسیاتی مہارت
  سماجی علوم 
  سیره ، تاریخ و بشریات
  طب الرضا ـ عليه السلام ـ طب قديم و جديد نقطہ نظر کے ساتھ
فیسٹیول کے اصلی حصے میں رضوی معارف اور سیرت سے متعلق آثار پیش کیے جائیں گے۔اصلی حصے میں بہترین اثر پر خصوصی ایوارڈ آٹھ سونے کے سکے (8سکہ بہار آزادی) کے ساتھ ساتھ فیسٹیول کا آرٹ مجسمہ ، تقدیر نامہ کے فریم سے نوازا جائے گا۔
اسی طرح اس حصے میں منتخب آثار پر تین سونے کے سکے (3سکہ بہار آزادی) کے ساتھ ساتھ فیسٹیول کا آرٹ مجسمہ ، تقدیر نامہ کے فریم سے نوازا جائے گا۔

فرعی حصے
فیسٹیول کے اس حصے کے بھی آٹھ محورہیں کہ ہر ایک محور میں دو اثر "منتخب اثر" اور " اثرقابل قدر" کے عنوان سے انتخاب کیے جائیں گے ۔
  حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے اہل خانہ(والدین، بھائی، بہنیں، ازواج اور فرزند)
  حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے اصحاب
  روضہ منورہ اور مقامات مقدسہ
  مشہد الرضا
  مشاہیر رضوی (رضوی مشہورچیزیں)
  رضوی زیارت کے عنوان سے کتاب ،آرٹ ،  پروجکیٹ  ، ڈیزائننگ وغیرہ
  رضوی تمغے اور نفائس
  رضوی موقوفات
فیسٹیول کے اس حصے میں بھی مذکورہ  آٹھ محور میں سے کہ ہر ایک محور سے دو اثر انتخاب کیے جائیں گے ۔ اور ہر ایک کو تین سونے کے سکے (3سکہ بہار آزادی) کے ساتھ ساتھ فیسٹیول کا آرٹ مجسمہ ، تقدیر نامہ کے فریم سے نوازا جائے گا۔

بین الاقوامی حصے 
بین الاقوامی امور میں غیرملکی پبلیشرزکے  دنیا کی زندہ اور زیادہ بولی جانے والی زبانوں  میں فیسٹیول سے مربوط  آثار کو شامل کیا جائے گا۔
اس حصے میں منتخب اثر پر نقدی انعام(2000یورو) کے ساتھ ساتھ فیسٹیول کا آرٹ مجسمہ ، تقدیر نامہ کے فریم سے نوازا جائے گا۔

کتاب رضوی کے خادمین سیکشن
آثار کے تخلیق کرنے والے (مصنف، مؤلف، مترجم اور مصحح) کتاب ڈیزائنر  اور پبلیشرز کہ  جو فیسٹیول میں تین سال مسلسل زیادہ سے زیادہ رضوی  آثار کی نشرو اشاعت میں مشغول رہے ہوں ان کو خادم کتاب رضوی کے عنوان سے انتخاب کیا جائے گا۔ اور ان میں سے ہر ایک کو تین سونے کے سکے (3سکہ بہار آزادی) کے ساتھ ساتھ فیسٹیول کا آرٹ مجسمہ ، تقدیر نامہ کے فریم سے نوازا جائے گا۔
تبصرہ : کتاب رضوی کے خادمین میں شرکت کے لیے ہر صاحب اثر کو کم سے کم تین اثر یا آٹھ جلدوں پر مشتمل ایک  اثر ، کتاب ڈیزائنر کے لیے پانچ آثار یا آٹھ جلدوں میں مشتمل ایک  اثر ، پبلیشر کے لیے آٹھ آثار یا 12 جلدوں مشتمل ایک اثر کا حامل ہونا ضروری ہے ۔

خصوصی سیکشن
کتاب سال رضوی کے انٹرنیشنل فیسٹیول کا خصوصی سیکشن دو حصوں پر مشتمل  ہے :
پہلا حصہ: اس حصے میں حضرت امام علی رضا علیہ السلام  پانچویں عالمی کانگریس  کے ساتھ تعاون کے سلسلے میں  " حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے تہذیب و تمدنی افکار ؛ عدالت سب کے لیے ظلم کسی پر نہیں "کے نعرے اور شعار پر منتشر ہونے والی بہترین کتاب کو ایوارڈ  سےنوازا جائے گا ۔
اس حصے میں منتخب ہونے والے اثر پر 5 سونے کے سکے (5سکہ بہار آزادی ) کے ساتھ ساتھ فیسٹیول کا آرٹ مجسمہ ، تقدیر نامہ کے فریم سے (کانگریس سکریٹریٹ کی شرکت کے ساتھ)نوازا جائے گا۔
دوسرا حصہ  : اس حصے میں رضوی معارف یا زیارت کے میدان میں بچوں  یا نوجوانوں کے لیے اخلاقی، تاریخی  اورعرفانی  تعلیمات ( شعر ، کہانیاں، فلمی اسٹوری ، لمبی داستانیں، چھوٹی کہانیاں،  لطیفے، لوریاں )وغیرہ آثار پر انتخاب کیا جائے گا۔
اس حصے میں منتخب ہونے والے اثر پر 5 سونے کے سکے (سکہ بہار آزادی ) کے ساتھ ساتھ فیسٹیول کا آرٹ مجسمہ ، تقدیر نامہ کے فریم سے نوازا جائے گا۔

آثار کے ارسال کی شرائط
 ارسال کی جانے والی کتابیں  1400 سے 1403سالوں (21مارچ2022سے20 مارچ 2025 تک ) میں اور کم سے کم 32 صفحات پر مشتمل رسمی ور پر منتشر ہوئی ہوں۔
  ترجمہ شدہ آثار کی حمایت کے سلسلے میں فارسی زبان سے دوسری زبانوں میں ترجمہ کو خصوصی اہمیت حاصل ہوگی ۔
  ارسال شدہ آثار مختلف صورتوں (تالیف و تصنیف، ترجمہ، ادبی نثر، شعر، اسٹوری، کہانی، ناول، ڈیجیٹل کتاب وغیرہ) میں قبول کیے جائیں گے ۔
  ہر شرکت کرنے والا اپنے اثر کے تین نسخے فسٹیول ہیڈ آفس کو ارسال کرے۔
  ارسال شدہ آثار کو واپس نہیں کیا جائے گا۔
  ارسال شدہ آثار خود صاحب اثر مؤلف ، مصنف، مترجم ، مصحح ، شاعر وغیرہ  یا ناشر کی رف سے  ارسال ہوں۔
  ایک شخص اپنے متعدد آثار ارسال کرسکتا ہے۔
  آٹھ محور میں سے ہر ایک منتخب اثر  پرنفیس جوائز و انعامات اور ایوارڈ ، فیسٹیول کا آرٹ مجسمہ ، تقدیر نامہ کے فریم سے نوازا جائے گا۔
   فیسٹیول میں ایک قابل افتخار منتخب اثر پر " نشان رضوی" اعطاء کیا جائے گا۔
  ارسال شدہ آثار کی تشخیص اور انتخاب میں سماجی استقبال اور علمی معیار تاثیر گذار رہے گا۔

فسٹیول کی تفصیلات
افتتاحیہ: اسلامی  انقلاب کی شاندار کامیابی کے عشرہ فجر1402 ش = ماہ رجب المرجب 1445ھ بمطابق فروری 2024ء۔
آثار کے ارسال کی آخری تاریخ:اسفند  1403 کی آخری تاریخ = 19 رمضان المبارک 1446ھ بمطابق 20 مارچ 2025ء۔
اختتامیہ ، منتخب اثر اور قابل قدر اثر کا اعلان :1404 ش کے عشرہ کرامت کے جشنوں کے ساتھ = ذی القعدہ   1446ھ کا پہلا عشرہ بمطابق مئی 2025 ء کا پہلا عشرہ۔

سائڈکےمختلف پروگرام
   نمائشگاہ
فیسٹیول کے  اختتامیہ کے دوران فیسٹیول کےہیڈ آفس میں موصولہ تمام گذشتہ اور موجودہ آثار کو عمومی  ور پر نمائش میں رکھا جائے گا۔
   آثار پر تنقید اور تحلیل و تجزیہ کی میٹنگس
فیسٹیول کے افتتاحیہ سے اختتامیہ کے دوران گذشتہ ادوار میں منتخب آثار پر تنقید و تحلیل و تجزیہ کی میٹنگس  اساتید و اسٹوڈینٹس اور دینی طلاب کے حضور اور غیرملکی مؤلفین کے ساتھ ویڈیو کانفرانس منعقد ہوں گی ۔
  آثار کا ترجمہ 
فیسٹیول کےہیڈ آفس میں موصولہ تمام  آثار میں بعض کو صاحب اثر کی اجازت سے دنیا کی زندہ اور زیادہ بولی جانے والی زبانوں میں ترجمہ کیا جاسکتا ہے ۔

ملاحظات
  فسٹیول کے ہیڈآفس میں موصولہ آثار، یونیورسٹی اور دینی مدرسوں کے تجربہ کار اساتید کے ذریعہ تحلیل و تجزیہ اور جائزے ، فیصلے اور انتخاب کیے جائیں گے ۔
   فسٹیول کے افتتاحیہ و اختتامیہ اور تنقید و تحلیل و تجزیوں کی میٹنگس میں شرکت کرنے والے افراد کو معتبر علمی لائسنس سے نوازا جائے گا۔
  تمام منتخب ہونے والے افراد فسٹیول کے ہیڈآفس کے مہمان کے طور پر شریک ہوں گے۔ 
  فسٹیول کے تمام مہمانوں کے قیام و طعام اور رفت و آمد کا خرچ ہیڈآفس کے ذمہ داری رہے گی۔
 

 

 

چودھواں فیسٹیولچودھواں فیسٹیول

 

Source:
tags:
attachment:
Add new comment:

متن ساده

Restricted HTML

Image CAPTCHA
شبیہہ میں دکھائے گئے حروف درج کریں۔